بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے دو جوان، دو شہری شہید
انڈیا جارØ+یت سے باز نہ آیا، نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز Ú©ÛŒ بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پاک فوج Ú©Û’ 2 جوانوں سمیت 4 شہری شہید ہوگئے۔

آئی ایس Ù¾ÛŒ آر Ú©Û’ مطابق بھارتی گولہ باری سے نکیال سیکٹر میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں Ø+والدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔ 31 سالہ Ø+والدار عبدالرب شہید کا تعلق ÚˆÛŒ جی خان سے ہے، شہید Ù†Û’ سوگواران میں بیوہ اور 2 بیٹیاں Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ÛŒ ہیں۔ نائیک خرم کا تعلق بھی ڈیرہ غازی خان سے ہی ہے، نائیک خرم شہید Ù†Û’ سوگواران میں بیوہ اور ایک بیٹی Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ÛŒ ہے۔
دوسری طرف بزدل بھارتی افواج نے شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کو وتیرہ بنالیا۔ بھارتی فورسز نے تتہ پانی اور جندروٹ، سیکٹر میں بھی جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے 2 افراد شہید اور 2 زخمی ہو گئے جنہیں کوٹلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی ايس پی آر کے مطابق پاک فوج کی منہ توڑ جواب سے بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ متعدد بھارتی چوکیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔